ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوروناسے جاں بحق صحافیوں کے اہل خانہ کوملیں گے 5-5 لاکھ

کوروناسے جاں بحق صحافیوں کے اہل خانہ کوملیں گے 5-5 لاکھ

Sat, 22 Aug 2020 12:28:44    S.O. News Service

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 6صحافیوں کے لواحقین کو 5لاکھ کی امدادی رقم دینے کی جمعہ کو منظوری دی۔

ایڈی یورپا نے کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر شیوانند تگادور کی سربراہی میں ایک وفد کے ذریعہ سونپے گئے ایک میمورنڈم کے جواب میں یہ منظوری دی ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کے لئے امداد ی رقم واگذار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔


Share: